بہاول پور – سفیران امن برطانیہ کی جانب سے نیوصادق کالونی میں غریب اور نادار بچوں کے لیے مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے سکول کا افتتاح کیا گیا۔نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے سکو ل کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور طلبہ و طالبات میں چیئر مین سفیران امن چوہدری اظہر کی جانب سے مفت کتابیں اور یونی فام تقسیم کیے گئے ۔اس موقع سکول پرنسپل مس ردا بھی موجود تھی ۔سید ذیشان اختر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین سفیران امن چوہدری اظہر جیسے افراد اس قحط الرجال میں روشنی کے مینار ہے اور یہی لوگ معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو دور کرکے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ یہ دیار غیر میں بیٹھ کر اپنے ملک کے ان بچوں کے بارے میں سوچتے ہیں جو کہ غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ۔پرنسپل مس ردا نے کہا کہ سکول میں غریب اور نادار بچوں کو کو مفت کتابیں اور یونیفام کے ساتھ ساتھ دوپہر کا کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے اہل خیر حضرات کو چاہیے کہ ایسے بچوں کی کفالت کرئے تاکہ وہ علم کی روشی سے منورہو سکے