صدقہ کرنے سے اللہ ہمیں اس دنیا اور دوسرے میں برکتیں عطا فرمائے

 

 

نبی اکرم ﷺ  سے سب سے بہتر صدقہ کے متعلق سوال کیا گیا۔ آپ ﷺ  نے فرمایا : اس حال میں بھی خرچ کرو کہ تم صحیح سالم ہو اور زندگی کی توقع بھی ہو، اپنے غریب ہوجانے کا ڈر اور اپنے مالدار ہونے کی تمنا بھی ہو۔ یعنی تم اپنی ضرورتوں کے ساتھ دوسروں کی ضرورتوں کوپورا کرنے کی فکریں کرو۔ (بخاری، مسلم) قرض حسن یا انفاق فی سبیل اللّٰہ سے مال میں کمی واقع نہیں ہوتی:           رسول اللہ ا نے ارشاد فرمایا: صدقہ کرنے سے مال میں کمی نہیں ہوتی ہے۔ (مسلم)           کسی کی مدد کرنے سے بظاہر مال میں کمی تو واقع ہوتی ہے، لیکن درحقیقت اس سے مال میں کمی نہیں ہوتی ہے ،بلکہ آخرت میں بدلہ کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ اس کا بدلہ دنیا میں بھی عطا فرماتا ہے. اللہ تعالیٰ ہمارے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے اور ہمیں ایمان پہ موت نصیب فرمائے. آمین ثم آمین 🤲🏻

Leave a Comment

Scroll to Top
Skip to content